واشنگٹن: سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی،
جس میں پی ٹی آئی کے بانی نے امریکی سفیر پر ان کی حکومت گرانے کا الزام لگایا تھا۔
اس واقعے پر امریکہ کا سرکاری ردعمل سامنے آیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے ترجمان میتھیو ملر سے سوال کیا کہ پاکستان میں 8 فروری کو انتخابات ہونے جارہے ہیں اور کیا اس سے قبل عمران خان کو جیل کی سزا ہو جائے گی؟
کیا یہ الیکشن شفاف اور منصفانہ ہوں گے؟
جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ہم سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سزا سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ بھی لے رہے ہیں تاہم ہم عدالت کی سزا پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔