خواتین کے آنسوؤں میں پوشیدہ طاقت

Spread the love

روزانہ دیکھا جاتا ہے کہ جب میاں بیوی لڑتے ہیں، بچے لڑتے ہیں یا لڑکیاں لڑنے لگتی ہیں اور اس دوران ایک فریق بلک بلک کر رونا شروع کر دیتا ہے تو عموماً معاملہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

آنسو دیکھنا دوسرے فریق کے جارحیت کے جذبات کو پرسکون کرتا ہے اور اسے رونے والے شخص کے ساتھ ایک خاص حد تک ہمدردی کا احساس دلاتا ہے۔

تاہم اس صورتحال میں بھی سخت گیر لوگ آنسو بہانے والے گروہ پر رحم نہیں کرتے اور اسے اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جو شخص آنسو بہانے والے مرد، عورت یا بچے پر رحم نہیں کرتا، خاص طور پر جب وہ بے گناہ ہوں، وہ ظالم اور سنگدل کہلائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ قاتلوں اور سنگدل لوگوں کی خاصیت یہ ہے کہ وہ بے گناہوں کے آنسوؤں کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔ تاہم اسی پانی کے قطروں کے بارے میں ہندوستان کے ممتاز شاعر بشیر بدر کا ایک شعر ہے:

اُس نے چھو کر مجھے پتھر سے پھر انسان کیا

مدتوں بعد میری آنکھوں میں آنسو آئے

یہ تھا آنسوؤں کے جذباتی اثرات کا جائزہ، اب سائنس نے دریافت کیا ہے کہ جذباتی آنسو خصوصاً خواتین کے مردوں کی سونگھنے کی حس پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ دلچسپ انکشاف امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں کیے گئے تجربات سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button