
لوئیر دیر
جماعت اسلامی دیرلوئر نے عام انتخابات کو مقررہ وقت پر یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے امن وامان جواز بنا کر الیکشن ملتوی کردئے تو جماعت اسلامی پورے ملک میں بھرپور احتجاج کریگی سیاسی کارکنوں اور امیدوار وں پر حملوں اور ان کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تمام پارٹیوں کو انتخابی ماحول فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ پی کے16 کے امیدوار شاد نواز خان، ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر حافظ یعقوب الرحمن، ملک شیر بہادر خان، عبدالخاق اورآفتاب ہمددرنے دانوہ دیرلوئر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پررحمت بادشاہ، عثمان خان، اکرام اللہ، محمد بادشاہ، طور خان، عماد خان، احتشام خان، ارشاد اللہ، وہاب حسین، طلحہ محمود، حیات خان، نصیب خان،عمرزادہ خان اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر جماعت اسلامی نے شمولیت اختیار کی مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ملک مافیا کے ہاتھوں یر غمال بنا ہو اہے اور حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے مہنگائی بے روزگاری بدامنی بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکرعوام کو ریلیف دینے کے ساتھ خوشحال اور پرامن پاکستان کا تحفہ دے گی انہوں نے کہا کہ دیرلوئر کی ترقی وخوشحالی کیلئے میں جماعت اسلامی کا کردارسب سے نمایاں ہے انہوں نے کہا کہ اگر دیرلوئر کے عوام نے جماعت اسلامی کے امیداروں پر اعتماد کا اظہار کیا تو دیر لوئر کو ایک بار پھر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔۔۔