
کوہاٹ!
نگران صوبائی نگران وزیر خزانہ، ریونیو، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے کوہاٹ کےدورے کے موقع پر خیبرپختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ (KPCIP) کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے مختلف شعبوں میں انٹرن شپ کے لئے بھرتی کی گئی فریش گریجویٹس میں KPCIP کی جانب سے لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف رؤف اور ایڈوائزر وقاص پراچہ بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے جینڈر ایکشن پلان کے تحت "فریش گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام” کا باقاعدہ آغاز کوہاٹ میں کردیا گیا ہے۔
فریش گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت بھرتی کی گئی انٹرنز ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے مختلف شعبوں میں کام کریں گے تاکہ نئے سکلز سیکھ سکیں اور آگے جاکر اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں۔
اسی سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے فنانس، پروکیورمینٹ، آپریشنز اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے 4 فریش گریجویٹس ہائر کی گئی ہیں جو کہ انہی ڈیپارٹمنٹس میں رہتے ہوئے پریکٹیکل کام سیکھ رہی ہیں۔