ورلڈکپ کیلیے بہترین کمبی نیشن سب سے اہم قرار

Spread the love

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین کمبی نیشن سب سے اہم ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اچھا کمبی نیشن بنائیں گے تو ہماری کارکردگی بھی اچھی ہوگی۔

ورلڈ کپ سے قبل پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے۔ تجربہ حاصل کریں گے، شاہین شاہ آفریدی اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے کپتان بھی بن سکتے ہیں، وہ اس وقت تجربے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی کی کپتانی میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اچھے فائٹر ہیں لیکن انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک اچھے کپتان بھی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں ہورہی ہیں لیکن تمام کھلاڑیوں کی توجہ کرکٹ پر ہے۔

یہ آئے گا اور چلے گا لیکن ہمیں اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے، ہم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی میچوں میں بولنگ کے لیے تیار تھے لیکن موقع نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button