
پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان کے قریبی رشتہ دار ملک فواد احمد اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پی کے16امیدوار مظفر سید ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا،
8فروری کا دن پی ٹی ائی پی کی فتح کا دن ہوگا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پی ٹی ائی کے سابق تحصیل صدر ملک فواد نے پی ٹی ائی کے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف سے 17سالہ رفاقت چھوڑ کر پی ٹی ائی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ ان کیلئے آج ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ضلع کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی ائی پی میں شامل ہوگئے ہیں،
انھوں نے کہاکہ ضلع میں پی ٹی ائی کی مقبولیت میں اضافہ ان کے مرہنون منت تھا اور آج کے بعد وہ اپنے تمام تر توانائیاں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی مقبولیت کیلئے برؤے کار لائے گے اور مظفرسید ایڈوکیٹ کے ساتھ مل کر ضلع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کریں گے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ ان کاوژن واضح ہے ضلع دیر جیسے پسماندہ ضلع کی ترقی کا سفر کاآغاز کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بناناہے
انھوں نے کہاکہ وہ ایک غریب پرور سیاست دان اور یہاں کے عوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہے انشاء اللہ منتخب ہوکر بلا امیتاز خدمت کریں گے،اس موقع پر سابق پرنسپل نثار احمد،تحسین اللہ،آئی ایس ایف کے ضلعی رہنماء وسیم ودیگر نے پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کیا۔