آسٹریلیا نے بالز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی

Spread the love

آسٹریلیا نے ون ڈے کی تاریخ میں گیندوں کے ذریعے سب سے بڑی جیت حاصل کی۔

کینبرا میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 24.1 اوورز میں 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جب کہ اس کے صرف تین کھلاڑی ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنز نے 32، کیسی کارٹی نے 10 اور رسٹن چیز نے 12 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم نے 87 رنز کا ہدف صرف 6.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، یہ فتح (259) گیندوں پر کینگروز کی اب تک کی سب سے بڑی جیت میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button