درگاہ اجمیر شریف ایک مندر پر بنائی گئی تھی؛ انتہاپسند ہندو رہنما

Spread the love

نئی دہلی: بھارت میں ہندوتوا تنظیم کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں واقع مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین کی درگاہ اجمیر شریف کسی زمانے میں ہندوؤں کا مقدس مندر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیم مہارانا پرتاپ سینا نے دعویٰ کیا ہے کہ اجمیر شریف درگاہ بھی بابری مسجد کی جگہ مندر گرا کر بنائی گئی۔

مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راج وردھن سنگھ پرمار نے راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو لکھے گئے خط میں یہ دعویٰ کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم درگاہ کی حقیقت جاننے کے لیے کافی عرصے سے تحقیق کر رہی تھی۔

مہارانا پرتاپ سینا نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ سے اس بات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا کہ آیا درگاہ اجمیر شریف بابری مسجد اور گیانواپی مسجد کی طرح مندر ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کو کانگریس حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن ہمیں مودی حکومت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو ایک یادداشت بھی پیش کی، جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے اجمیر شریف درگاہ کی تحقیقات کی درخواست کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button