
ممبئی: بھارتی فضائیہ کی افسر سومیا دیپ داس نے بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بھارتی فضائیہ کی توہین کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کی افسر سومیا دیپ داس نے فلم ’فائٹر‘ کو بھارتی فضائیہ اور اس کے افسران کو بدنام کرنے، توہین کرنے اور بری طرح متاثر کرنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔
فلم میں اخلاقی مناظر دکھائے گئے ہیں، جن کے ذریعے ہمیں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے
نوٹس میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ کا کام ہمارے ملک کی حفاظت کرنا ہے، لیکن فلم میں افسروں کے کردار میں غیر اخلاقی مناظر دکھائے گئے ہیں، اس سے دنیا میں ہمارا غلط امیج بنتا ہے، ہمارے افسران کی قربانی کی توہین کی گئی ہے۔
فلم میں ایسے مناظر دکھا کر بھارتی فضائیہ کی بھی توہین کی گئی ہے۔
پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے کردار میں نظر آئے تھے۔