دیر بالا: الیکشن 2024 انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

Spread the love

واڑی۔۔۔
(نمائندہ علیمان شاہ)
دیر بالا کے ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل،

ضلع بھر کے کل421 پولنگ سٹیشن کیلئے عملہ ضروری ساز و سامان سمیت روانہ،

ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل 8 فروری صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا،

تفصیلات کے مطابق ضلع دیر بالا کے ایک قومی اسمبلی NA 05 اور تین صوبائی حلقوں پی کے 11، 12 اور 13 پر انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلئے گئے،

3621 پولنگ پرسنلز 3540 سیکورٹی ذمہ داران سمیت دیگر انتخابی مواد پولنگ سٹیشنز کو روانہ کردئے گئے،

ضلعی الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 05 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدا 590433 ہیں جن میں 327156 مرد جبکہ 263278 خواتین ووٹرز شامل ہیں،

ووٹرز کیلئے کل 421 پولنگ سٹیشنز قائم کردئے گئے ہیں جن میں 85 مردانہ، 257 کمبائین جبکہ خواتین جبکہ 79 پولنگ سٹیشنز مختص کردئے گئے ہیں۔

حلقہ این اے 05 پر کل 11 امیدواران انتخاب لڑ رہے ہیں

جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نجم الدین، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، جے یو آئی کے انجنئر محمد نبی، مسلم لیگ ن کے نثار وردگ، مظلوم اولسی تحریک کے بادشاہ روان، ایم کیو ایم کے عنایت الحق، تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے محمد ابراہیم، رابطہ جمیعت علمائے اسلام کے نوید انجم ( دستبردار بحق مسلم لیگ ن) جبکہ تین آزاد امیدواران میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمایت یافتہ صاحبزادہ صبغت اللہ، شاہ فیصل اور غلام اسحاق شامل ہیں،

دیر بالا کے صوبائی حلقہ پی کے 12 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 193508 ہیں

جن میں 107154 مرد جبکہ 86354 خواتین شامل ہیں،

ووٹرز کیلئے کل 144 پولنگ سٹیشنز قائم کردئے گئے ہیں جن 35 مرد، کمبائین 77 جبکہ خواتین کے 32 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔

پی کے 12 کے انتخابی دنگل میں کل آٹھ امیدواران مد مقابل ہیں

جن جماعت اسلامی کے ملک اعظم، پیپلز پارٹی صاحبزادہ ثناء اللہ، عوامی نیشنل پارٹی کے راجا امیر زمان، مسلم لیگ ن کے ملک امیر نواز اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی خاتون امیدوار زیارت بی بی شامل ہیں

جبکہ آزاد امیدواران میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمایت یافتہ یامین خان، جاوید اور عمر زمین شامل ہیں۔

حلقہ پی کے 13 میں کل رجسٹر ووٹرز کی تعداد 199677 ہے جن میں 110661 مرد جبکہ 89016 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی امیدواران میں جماعت اسلامی کے عنایت اللہ، پیپلز پارٹی کے عارف اللہ، مسلم لیگ ن کے نثار وردگ (دستبردار بحق رابطہ جمعیت علامائے اسلام) جمعیت علامائے اسلام کے احسان اللہ، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے شفیع اللہ، رابطہ جمعیت علامائے اسلام کے نوید انجم جبکہ آزاد امیدواران میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمایت یافتہ انور خان اور صاحب اللہ شامل ہیں۔

حلقہ پی کے 11 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 197249 ہیں جن میں 109341 مرد جبکہ 87908 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

کل 129 پولنگ سٹیشنز میں 98 کمبائین، مردوں کیلئے 16 جبکہ 15 خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

حلقہ پی کے 11 میں کل سات امیدواران مد مقابل ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے بادشاہ صالح، جماعت اسلامی کے محمد علی، مسلم لیگ ن کے عبد الغفار خان، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک گل شیر، جمعیت علامائے اسلام کے گل نور شاہ جبکہ آزاد امیدواران میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمایت یافتہ گل ابراہیم اور صدیق اللہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن دیر بالا کے مطابق ضلع بھر کے کل 421 پولنگ سٹیشنز میں انتہائی حساس 101، حساس 207 جبکہ 113 نارمل پولنگ سٹیشنز شامل ہیں جس کیلئے 5 فیصد ریزرو عملہ سمیت کل 3621 پولنگ پرسنلز تعینات کردئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کی مد میں کل 3540 پرسنلز فرئض سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button