
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی انتخابات میں ناکامی پر پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
سراج الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے امیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی اس لیے میں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتا ہوں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی آج استعفیٰ دے دیا ہے۔