متعصبانہ رویہ؛ بھارت نے پاکستانی نژاد ریحان احمد کو تاحال ویزا نہیں دیا

Spread the love

شعیب بشیر کے بعد پاکستانی نژاد ایک اور انگلش کرکٹر ریحان احمد کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ویزا نہ مل سکا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش اسپنر ریحان احمد کو بھارتی حکام نے ویزا سے متعلق مسائل کے باعث راجکوٹ کے ہراسار ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ اگلے 24 گھنٹوں میں حل ہو جائے گا، ٹیم کے دیگر ارکان راجکوٹ کے ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکام نے شعیب بشیر کو تاخیر سے ویزہ جاری کیا تھا جس پر برطانوی حکومت اور انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

ایک وقت میں بین اسٹوکس نے نوجوان اسپنر کے بغیر دورے پر جانے سے انکار کردیا تھا جب کہ دباؤ بڑھنے پر بھارت نے انہیں ویزا جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button