
سوات(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 11 شانگلہ سے انجینئرامیرمقام کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار انجنیئر امیرمقام کے ووٹ بڑھ کر 61,204 ہوگئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارحاجی سیدفرین نے 55٫312ووٹ حاصل کئے ہیں۔
اے این پی کے امیدوار اورنگزیب نے 10,621،پی پی پی کے امیدوار محمد عالم خان نے 5270،جماعت اسلامی کے سیدغفارنے3363،پی ٹی آئی پی کے میان نذررحمان کو 230ووٹ حاصل کئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ناراض آزاد امیدوار محمد پرویز نے 7725 ووٹ حاصل کئے ہیں۔