
چکدرہ(احسان دانش ) پی کے 17 لوئر دیر سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے عبیدالرحمان نے انتخابی دھاندلی میں ملوث پریذائیڈنگ آفیسرز اور دیگر عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے ،
گزشتہ روز چکدرہ پریس کلب کے دورے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پی کے 17 کے صرف 11 پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی اور آر او سمیت تمام متعلقہ نمائندے دوبارہ گنتی کے دوران موجود تھے اگر زیادہ پولنگ سٹیشنز کی گنتی کراتے تو ان کے ووٹوں کی برتری اس سے بھی زیادہ ہوتی ،
نومنتخب ایم پی اے نے کہا کہ حق اور سچ کا ساتھ دینے پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعزازالملک افکاری بہترین اور اصول پسند انسان ہیں لیکن غلط اطلاعات اور معلومات دیکر انہیں گمراہ کیا گیا ـ