ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز سے ڈیٹرائٹ، امریکہ جانے والی پرواز کو ‘اوور ہیڈ بن’ میں رکھے بیگ سے مسافر پر کیڑے پڑنے کے بعد واپس کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے کے معائنے کے بعد پتہ چلا کہ اخبار میں لپٹی سڑی ہوئی مچھلیوں سے بھرا ہوا جزوی طور پر مہر بند بیگ اوور ہیڈ لگیج کمپارٹمنٹ میں رکھا گیا تھا۔
ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طیارے کو واپس موڑ دیا گیا اور مسافروں کو دوسری دستیاب پرواز میں منتقل کر دیا گیا۔