پروٹین سے بھرپور ہائبرڈ چاول

Spread the love

سائنسدانوں نے سستی اور ماحول دوست خوراک بنانے کے لیے چاول کے دانے میں بیف سیلز بڑھانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گائے کے گوشت کے چاول اگائے ہیں جو کہ کم مہنگی پروٹین پر مبنی خوراک فراہم کر سکتے ہیں جبکہ کاربن کے اخراج کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 100 گرام پروٹین پیدا کرنے میں ہائبرڈ چاول 6.27 کلوگرام سے کچھ کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے جب کہ گائے کے گوشت کی اتنی ہی مقدار 49.9 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سادہ چاول 2.20 ڈالر فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں، جب کہ گائے کے گوشت کی قیمت 14.88 ڈالر فی کلو ہے۔ لیکن اگر یہ ہائبرڈ چاول مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں تو یہ خوراک 2.23 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button