
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نو کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشا بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی سے آسمان روشن ہو گیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو بھی کیا گیا۔