"بالکل ٹھیک ہوں”، طلاق کے بعد ایشا دیول کا بیان آگیا

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول اپنے سابق شوہر بھرت تختانی سے طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول کو آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس موقع پر ان کی دونوں بیٹیاں ان کے ساتھ موجود نہیں تھیں تاہم وہ اکیلی ممبئی سے دوسرے شہر کی فلائٹ لے رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے ایئرپورٹ پر ایشا دیول کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اداکارہ پراعتماد انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آئیں۔

ایک بھارتی صحافی نے ایشا دیول سے ان کی خیریت دریافت کی جس پر اداکارہ نے کہا میں ٹھیک ہوں، آپ سب کیسے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button