باجوڑ: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں ایمرجنسی ادویات نایاب، عوام پریشان

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)باجوڑ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے ایمرجنسی وارڈ میں درد کی انجیکشن تک دستیاب نہیں ہیں۔ مریض تڑپتے رہتے ہیں، لیکن ایمرجنسی میں کوئی دوا فراہم نہیں کی جاتی۔ ڈاکٹر مریض کا معائنہ کر کے ادویات خریدنے کے لیے مارکیٹ بھیج دیتے ہیں، جس سے مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں کم از کم ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونی چاہئیں تاکہ مریضوں کو فوری علاج مل سکے۔ویسے تو یہ ہسپتال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں آئے روز ایک نہ ایک سکینڈل سامنے آتا ہے۔ پچھلے روز فارمیسی ٹھیکیداروں نے ہسپتال کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں ہسپتال انتظامیہ نے ان کے بلز پاس تو کر دیے ہیں، مگر پیسے ابھی تک نہیں دیے گئے ہیں۔ اس صورتحال نے عوام میں مزید بے چینی پیدا کر دی ہے اور انہیں علاج کی سہولت میں مشکلات کا سامنا ہے۔عوام نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا، کم از کم ایمرجنسی وارڈ میں ایمرجنسی مریضوں کو ادویات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکے اور انہیں فوری علاج کی سہولت مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button