بھائی نے 17 برس کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا، بالی ووڈ اداکار کا انکشاف

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کی سپرہٹ نئی فلم بارہویں فیل کے اداکار نے اپنے بھائی کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹویلتھ فیل’ کے ہیرو وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میرا نام وکرانت میسی ہے اور میرے بڑے بھائی کا نام معین ہے، یہ سن کر آپ یقیناً حیران ہوں گے۔ اس لیے کہ اس نے جوانی میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ میرے گھر والوں نے اسے کھلے دل سے اسلام قبول کرنے کی اجازت دی۔ میرے والد نے میرے بھائی سے کہا کہ اگر تمہیں اس میں سکون ملے تو یہ کرو۔

وکرانت میسی کا کہنا تھا کہ جب میرے بھائی نے اسلام قبول کیا تو گھر والوں نے احتجاج کیا اور کئی سوالات اٹھائے لیکن میرے والد نے یہ کہہ کر سب کو خاموش کرا دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے گھر میں مذہب اور روحانیت کا چرچا ہوتے دیکھا ہے۔ میری ماں سکھ ہے۔ والد ایک باقاعدہ چرچ جانے والے عیسائی ہیں اور میں آپ کے سامنے ہوں، میری بیوی بھی ہندو ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button