لوئر دیر: موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا

Spread the love

ضلع لوئر دیر میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر شاہد نور خٹک ، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر مقاعید خان اور سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر واصل خان کے ہمراہ بلامبٹ میں پودے لگا کر دیر پائین میں موسم بہار شجرکار مہم 2024 کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران دیر پائین کے مختلف علاقوں میں تقریبا 75000 پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات لوکل کمیونیٹی ، کسان ،رضاکاروں کے ساتھ ملکر پہاڑی علاقوں میں پودے لگائیں۔

محکمہ ماحولیات اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ تعلیمی اداروں میں جنگلات اور درختوں کی افادیت اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے سیمنار منققد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ دفاتر، سکولوں، کالجوں، سپورٹس گروانڈز کے خالی جگہوں میں صدا بہار پودے لگاے جائیں گے۔

مقامی افراد اور رضاکاروں کے ساتھ خصوصی موسم بہار شجرکاری پروگرام مرتب کئے جائیں گے۔

دیر پائین میں تمام شہری ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں تاکہ جنگلات کی شرح بڑھا کر گوبل وارمنگ کی اثرات کو کم کیا جاسکیں۔

لوکل کمیونیٹی جنگلات کی حفاظت کریں کیونکہ جنگلات قومی اثاثہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button