ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹریس ایجوکیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ڈائریکٹریس سیدہ ثمینہ الطاف نے ہیڈ ماسٹر اور سبجیکٹ سپشلسٹ پرموشن کیلئے کل تک ورکنگ پیپر تیار کرنے کی یقین دہانی کرادی اس حوالے سے صوبہ بھر کے سئینر ایس ایس ٹی اساتذہ نے ہیڈ ماسٹر اور سبجیکٹ سپشلسٹ پرموشن میں ڈائریکٹ میں تاخیری حربوں اور غیر ضروری ٹال مٹول کے خلاف اجتجاجی اجلاس منعقد کیا جس میں پروموشن زون میں آنے والے ایس ایس ٹی اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ذوالفقار نے کہا کہ محکمہ تعلیم گزشتہ کئی مہینوں سے ہیڈ ماسٹر اور سبجیکٹ سپشلسٹ پرموشن میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ اگرچہ ایس ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن کیسز مکمل تیار ہے لیکِن اس کے باوجود محکمانہ پروموشن میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے احتجاجی اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا اس دوران ڈائریکٹر یس سیدہ ثمینہ الطاف نے ایسوسی ایشن کے قائدین سے تین گھنٹے مذاکرات کرتے ہوئے انھوں نے یقین دہانی کی کہ ہیڈ ماسٹر اور سبجیکٹ سپشلسٹ پرموشن کیسز کی ورکنگ پیپرز کل تک مکمل کی جائے کی جائے گی اور انشاء اللہ ایس ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن کے لیے محکمانہ پروموشن کمیٹی اجلاس کےلئے لیٹر جاری کیا جائے گا انھوں نے کہاکہ وہ یہاں اساتذہ کو تنگ کرنے نہیں بلکہ اساتذہ کی مسائل کرنے کے لیے بیٹھی ہے انھوں نے جب استاد یکسو ہو تو بچوں کو بہتر انداز کے ساتھ تعلیم وترتیب کا سلسلہ خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا جاسکتا ہے ڈایئکٹریس کی یقین دہانی پر ایسوسی ایشن نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔