
اسلام آباد: اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کے خلاف دائر مقدمہ خارج کرنے کی صوفیہ مرزا کی درخواست منظور کرلی۔
اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور نے اپنی سابق اہلیہ (صوفیہ مرزا) شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کے خلاف دھوکہ دہی، ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ، جعلسازی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
اداکارہ صوفیہ مرزا (خوش بخت شجاعت) نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثناء اللہ عباسی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کر دیا۔