
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2048 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی سے 214,800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کمی سے 184,156 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا، سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2570 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے پر برقرار رہی۔