
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے بہن سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘فرینڈ میپ’ کے نام سے ایک فیچر لانچ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
اسنیپ چیٹ کے ‘اسنیپ میپ’ فیچر کی طرح یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں کی موجودہ لوکیشن دیکھنے میں مدد دے گا۔
ان ڈویلپمنٹ فیچر کو موبائل ڈویلپر الیجینڈرو پیلوسی نے دیکھا (جو عام طور پر لانچ سے پہلے سوشل میڈیا کی خصوصیات کو اسپاٹ کرتا ہے)۔
انسٹاگرام کا فرینڈ میپ صارفین کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت دے گا کہ کون ان کا مقام دیکھ سکتا ہے۔
اس سلسلے میں صارفین کے پاس فالورز کا انتخاب ہوگا جو انہیں فالو کرتے ہیں، قریبی دوست اور کوئی نہیں۔
مقام کا ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا اور اس میں صارف کے آخری فعال مقام کو چھپانے کے لیے ‘گھوسٹ موڈ’ بھی ہوگا۔
اگر انسٹاگرام نے اس فیچر کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا تو یہ دوسرا فیچر ہوگا جسے اسنیپ چیٹ نے 2016 میں اسٹوریز فیچر کو کاپی کرنے کے بعد پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ سے کاپی کرے گا۔