ملاکنڈ: شکیل خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کے لیے مہم شروع

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے کارکنوں نے نومنتخب ایم پی اے شکیل خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کے لیے مہم شروع کرکے سوشل میڈیا پر مطالبات شروع کردئے ہیں

باخبر ذرائع کے مطابق ملاکنڈ کے نومنتخب ایم این اے جنید اکبر اور شکیل خان خصوصی مہم پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،

جہاں پر وہ خیبر پختونخوا کے منتخب ممبران کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،

ایم این اے جنید اکبر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مرکزی اور صوبائی سطح پرعہدوں کے لیے نامزدگی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،

ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، پی ٹی آئی تحصیل بٹ خیلہ کے چئیرمین ناصر خان، تحصیل تھانہ بائیزئی کے چئیرمین افضل حسین اور دیگر کارکنوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں خیبر پختونخوا میں وزارت اعلیٰ کے لیے سب سے موزون اور پارٹی کے ساتھ مخلص شکیل خان ایڈوکیٹ ہے

جنہوں نے نومئی کے بعد اپنے ضلع ملاکنڈ سمیت، چارسدہ، دیر، سوات او رباجوڑ میں مختلف دفعات کے تحت قائم کردہ 14 مقدمات کا سامنا کیا95 دن تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی مگرپارٹی وابستگی چھوڑنے پر راضی نہیں ہوئے جس پر سابق وزیر اعظم نے ایکس سابقہ ٹویٹر پر انہیں پارٹی کے لیے عظیم سرمایہ قرار دیا تھا،

انہوں نے پارٹی قائدین سے مطالبہ کیا کہ شکیل خان کو وزیر اعلیٰ منتخب کرکے مخلص کارکنوں کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button