
اغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ بیسٹ فار ویر ( Best weer) کے زیر اہتمام اپر چترال بونی میں پروگرام کا انعقاد۔ GETAکی ممبروں نے شرکت کی۔
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر ذاکر زخمی)آغا خان رورل سپورٹ پروگرام(AKRSP) اپر کے زیر انتظام کینیڈین حکومت کی مالی تعاون سے پراجیکٹ بیسٹ فار ویر پروگرام کے تسلسل کو فروع دینے اور خواتین کی معاشی اور سماجی خود مختاری اور دوسرے مسائل کے حل کے حوالے اپر چترال بونی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں ڈسٹرکٹ جینڈر ایکولٹی ٹرانسفارمیشن الائنس GETA کے چیرپرسن ایڈوکیٹ عابدہ یونس کے علاوه اپر چترال کے مختلف علاقوں سےممبران نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں ایریا منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اپر چترال عطا الله زرین نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے کردار ،مضبوطی، اور صلاحیتوں کی تعمیر کے حوالے جامع اور دلنشین گفتگو کی ۔اپ نے جنڈر ایکولٹی ٹرانسفارمیشن الائینس کی صنفی مفادات کے فروع میں کردار کو سراہا۔ایریا منیجر عطا الله زرین نے تمام مہمانوں اور شراکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ حاصل کرکے ان کی روشنی میں ادارۂ کومستقبل کے لیے جامع منصوبہ بندی مرتب کرنے میں اسانیاں پیدا ہوئی ۔ہمیں خوشی ہے کہ ادارے کے کاوش مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہورہےہیں۔ اور اپر چترال کے جینڈر ایکولٹی کے ممبراں ادارے کے عیں منشاء کے مطابق ادارۂ کی تعاون سے مستفید ہو رہے ہیں۔آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سول سوسائٹی آفیسر حنا مراد نے بیسٹ ویر پراجیکٹ کی اہمیت اور اہم سرگرمیوں کے حوالے جامع گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد معاشرے میں توازن کے نظام کو بحال رکھنا ہے عدم توازن معاشرے میں بگاڑ کی بنیاد ہے اس لیےصنفی بنیادوں پر مساوات ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد ہے ۔پروگرام میںLAPH (LEGAL AWARENESS FOR HUMAN RIGHT) کی طرف سکل ڈیویلپمنٹ آفیسر فائقہ سغید نےصنفی بنیادوں پر تشدد کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے رپورٹ ہونے والی جی بی وی کے مختلف اقسام کی نشاندہی کی ۔صنفی امتیاز کے خاتمہ ،صنفی بنیادوں پرتشدد کے روک تھام، مساوات کی فراہمی میں مثبت کردار کے حوالے تفصیلی بات کی۔اپ نے فیصلہ سازی،کاروبار وغیرہ میں یکسان مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ادارہ LAPH کورٹ کچہری میں قانونی پیچیدگیوں میں معاونت کے لیے بے غیر مغاوضے قانونی ماہرین اور وکلاء کی سہولت فراہم کر رہی ہے انہوں نے GETA کے اراکین سے اس کے بارے اپنے اپنے علاقوں میں بھر پور آگاہی دینے کی تلقین کی تاکہ معلومات کی فراہمی سے معاشرے میں صنفی بنیادوں تشدد کا رجحان کم ہو سکے ۔پروگرام میں ریری لوٹ اویر، نشیکو اور شاگرام سے فعال اراکین نے اپنی تجربات شئیر کی اور اے کے ار ایس پی اپر کی ہر قسم کی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کی۔ جنڈر ایکولٹی ٹرانسفارمیشن الائینس کے چیرپرسن ایڈوکیٹ عابدہ یونس نے اٹھائے گئے مختلف قانونی سوالات کے جوابات دیتے ہوئےکہا کہ قانونی معلومات کی فراہمی اور معاونت کے لیے ایل اے پی ایچ ہر وقت موجود ہے جو صنفی بنیادوں پر کسی بھی قانونی معاونت فراہم کر سکتی ہے۔انہوں نے ادارے کی کارکردگی اور آنے والے سرگرمیوں کے لیے عملی منصوبے پر بھی اظہار خیال کیا اور صنفی بنیادوں پر تشدد روکنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی۔ آخر میں اے کے ار ایس پی سٹاف نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔