تیمرگرہ: ایف سی پبلک سکول میں یوم خواتین کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

Spread the love

لویر دیر )ایف سی پبلک سکول تیمرگرہ یوم خواتین کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا۔اس سلسلے میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ھیڈ کواٹر فرنٹیئر کور نارتھ اور ھیڈ کواٹر دیر سکاوٹس کے تعاون سے ایف سی پبلک سکول تیمرگرہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین،سول سوسائٹی کے افراد اور اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب سے تمغا امتیاز بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر بیگم جان،سوشل ایکٹوسٹ، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ شاد بیگم،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ لوئر دیر ندا اقبال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے،خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جز ہے اور ہر طبقہ فکر میں باہمت خواتین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مقررین نے تاریخ میں باہمت عورتوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ باہمت اور حوصلہ رکھنے والی خواتین ہی کامیابی سمیٹ سکتی ہے۔اس موقع پر شرکاء نے یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد پر سیکورٹی فورسز اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button