سوات(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے سید جاوید اقبال جنہیں حال ہی میں پراوینشل مینجمنٹ سروسز (PMS) میں ترقی دیکر ضلع شانگلہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنرسوات ڈاکٹر قاسم علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سہیل احمد، ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان نے سید جاوید اقبال کو یادگاری تحائف پیش کئے اور ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سوات کے لیے بطور سپرنٹنڈنٹ ایک قیمتی اثاثہ رہے ہیں ان کی کام سے وابستگی، مہارت اور قیادت قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی کامیابی پر فخر ہے اور ان کی نئی تقرری پر ان کے لئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہیں۔سید جاوید اقبال نے ڈپٹی کمشنر سوات اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھیوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ضلع سوات میں اپنی خدمات کے دوران سیکھے گئے مثبت اور قیمتی تجربات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں کی یادوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھوں گا اور میں اسی لگن کے ساتھ ضلع شانگلہ کے عوام کی بھر پورخدمت کرونگا۔