
دیر(بیورو رپورٹ ) دیر بالا پولیس کی گزشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں، مجرمان اشتہاریوں سمیت 1961 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن، ٹمبر اور منشیات برآمد, تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقاراحمد کی قیادت میں دیر بالا پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران مال مسروقہ 06 لاکھ 45 ہزارروپے نقد برآمدگی کی، جبکہ عرصہ دراز سے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش 13 مجرمان اشتہاریوں سمیت 1961 ملزمان گرفتار کر لیے، کاروائی انسدادی کے غرض 1165 ملزمان پابند ضمانت کیے گئے، اسطرح دیر بالا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 94 منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25 کلو 893 گرام چرس، 510 گرام ائس اور 680 گرام افیون برآمد کیے۔ غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کلاشنکوف/ کالاکوف 09 ضرب، رائفل/بندوق 15 ضرب، پستول 47 ضرب، کارتوس مختلف بور 1861 عدد اور 87 عدد مگیزین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر لیے گئے۔ انٹی کارلفٹنگ سیل دیر بالا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سرقہ ہونے کے شبہ میں 04 عدد گاڑیاں برآمد کیے، ہوائی فائرنگ میں 12 ملزمان گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیگئی، نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ کرایہ دار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 42 مقدمات درج رجسٹر کر کے 160 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور ٹمبر سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کے دوران 294 عدد سلیپران برآمد کیے گئے۔