لوئیر دیر: سستا اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے کاروائیاں جاری

Spread the love

لوئیر دیر) رمضان المبارک میں محکمہ خوراک دیرلویر نے عوام سستا اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور منافع خوری کی روک تھام کیلئے کاروائیاں جاری تین روز کے دوران 34دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرکے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیاگیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دیرلویر کاشف احسان نے بتایا کہ محکمہ خوراک دیرلویر کے اہلکار رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ضلع بھر کے بازاروں میں چکنگ کررہی ہیں سرکاری نرخ نامے سے تجاوز اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 34دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جسمیں قصائی فروٹ اور سبزی فروش بھی شامل ہے اور ان سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیاگیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بازاروں کی چیکنگ کا سلسلہ رمضان بھر جاری رہے گی جو بھی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرے گا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button