
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال نے تیمرگرہ، خال بازاروں اور قصاب خانوں کا تفصیلی وزٹ کیا-
قصاب خانہ چیک کرنے کے بعد سبز منڈی تیمرگرہ میں بولی کے دوران تمام ٹھیکیدارو کو سختی سے ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سرکاری نرخنامے کے زیادہ اشیاء خورد نوش بیج دی تو اس منڈی والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے جیل بھیج دیا جائے گا-
بعد میں تیمرگرہ اور خال بازار کو چیک کر کے گراں فروشی میں کئ قصابوں کو سرکاری نرخ سے زیادہ گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کر کے قانونی کاروائی کیلئے دفتر اسسٹنٹ کمشنر بلامبٹ لے گئے-
دیگر دوکاندارو کو سختی سے ھدایت کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک میں اگر کسی دوکاندار نے بھی اشیاء خورد نوش مہنگی داموں پر فروخت کیا تو ان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔