ڈی پی او سوات کا مختلف تھانوں اور چوکیات کا سرپرائز ویزٹ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کے مختلف تھانوں اور چوکیات کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تمام ریکارڈز، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے اور تھانوں کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تمام پولیس آفیسرز و جوانان ماہ رمضان میں کم کھانا اور کم سونے کی فارمولے پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کیا کریں۔
انہوں نے محرر سٹاف کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے تمام پولیس اہلکاروں کی ہیلمٹ و جیکٹ چیک کرنے کی کیساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی بھی سخت ہدایات جاری کئیں۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران بازاروں میں امان و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار عوام کیساتھ احسن سلوک سے پیش آئیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھا کریں۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سرپرائز ویزٹ کے دوران اپنی فرائض منصبی میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل محرر تھانہ رحیم آباد کو معطل کرکے کلوزڈ ٹو لائن جبکہ ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال نہ کرنے پو گیٹ سنتری سمیت دو پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ بھیجنے کا حکم دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button