
بمقام جامعہ مسجد گل آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کا ایک تربیتی اجتماع بتعداد 90/100 افراد منعقد ہوا۔
قابل ذکر ذیل ہیں۔
1؛ سید بختیار معانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی۔
2؛ ڈاکٹر محمد بشیر امیر تحصیل ادینزائی۔
3؛ فضل معبود صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر۔
4؛ سید سلطنت یار ایڈوکیٹ سابقہ امیر تحصیل ادینزائی وغیرہ شامل تھے۔
تربیتی اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو کر بالا افراد نے تقاریر کرتے ہوئے فہم قرآن و فہم سیرت اور دینی علوم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
کہا کہ دنیا کا مختصر زندگی ہے آخرت کی زندگی کا انحصار اس مختصر زندگی پر ہے دنیا میں بینک بیلنس کے بجائے آخرت کے لئے تیاری کریں اور اپنی زندگی قیمتی بنائے اور اپنے بچوں پر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں تاکہ آخرت کا خزانہ بن جائے۔
کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم تحریک ہے جماعت اسلامی کا مقصد اس ملک میں اسلامی نظام لانا ہے۔
مزید کہا کہ فلسطین پر کئی مہینوں سے اسرائیل کی طرف سے انتہائی ظلم اور بربریت ہو رہا ہے اور جس میں ہزاروں کی تعداد میں مائیں ، بچے اور بوڑھے شہید ہو رہے ہیں۔
کہا کہ سارے اسلامی ممالک خاموش تماشائی بیٹھی ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جوکہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مردہ باد کا نعرے لگا رہے ہیں۔
آخر میں پاکستان اور فلسطین کے حق میں اجتماعی دُعا کی