لوئیر دیر: پیپلز پا رٹی کے شہید رہنما کی 11 ویں برسی 7 مئی کو منائی جائیگی

Spread the love

لوئیر دیر) پیپلز پا رٹی لوئر دیر کے شہید رہنما ظاہر شاہ بھائی جان کی 11 ویں برسی کل7 مئی بروز منگل انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی برسی کی تقریب کے تیاریوں کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویثرن کے سنئیر نائب صدر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد زمین خان کے رہا ئش گاہ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پی پی پی کے رہنماووں سابق ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ، انفار میشن سیکرٹری تحصیل بلامبٹ ملک ارشاد خان، ملک آمان اللہ خان، بادشاہ منیر، سلیم ایڈوکیٹ، مظہر خان،حاجی نصر اللہ، مراد خان، ضیا اء الحق ، ظہور زادہ سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں کل 7مئی بروز منگل اوڈیگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید ظاہر شاہ بھائی جان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منانے کے لئے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیااس موقع پر سابق ایم پی اے محمد زمین خان نے کہا کہ ان کے شہید بھائی ظا ہر شاہ کے برسی میں صوبائی قائدین شرکت کرینگے انھوں نے پی پی پی کے کارکنان سے برسی کی تقریب میں بروقت اور بھر پور شرکت کرنے کی ہدا یت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button