بونیر: موبائل لیب کے ذریعے پانی کی جانچ، صاف پانی کی اہمیت پر آگاہی

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے) پانی سے زندگی ہے اور صاف پانی صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر سال لاکھوں لوگ آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں؟ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گدیذی سلارزی ناصر علی نے موبائل لیبارٹری سے پینے کا پانی چیک کرنے کے موقع پر علاقہ عوام میں اگاہی پروگرام کے دوران کیا۔وہ تحصیل گدیذی سلارزی کے مختلف علاقوں میں موبائل لیبارٹری لے کر پہنچے تو کمیونٹی ٹیوب ویل اور گھریلوں صارفین کے پانی کو بھی چیک کرایا۔

اے سی ناصر علی نے بتایا کہ صاف پانی نہ صرف صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ زندگی کو بھی خوشحال بناتا ہے۔ اور ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تعمیر کرنا ہے۔

اے سی ناصر علی نے مذید بتایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بونیر کے خصوصی ہدایات پر اپنی نگرانی میں پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے تحصیل گدیزی / سلارزی میں مختلف عوامی مقامات سے پینے کے پانی کے سیمپل اکھٹے کئے گئے اور موقع پر موجود موبائیل لیب کے زریعے پانی کی کوالٹی چیک کی
اور عوام نے بھی اپنے گھروں سے پانی کے نمونے ( سیمپل ) لاکر موبائیل لیب کے زریعے چیک کروائیں.
بقول انکے اس اقدام کا مقصد عوام کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی یقینی بنانا اور صاف پانی کی اھمیت بارے شعور کو عام کرنا ہے جس پر علاقہ عوام نے اطمینان کااظہار کیا اور اے سے گدیذی سلارزی کے اس اقدام کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button