لوئر دیر: مسلم پروفیشنلز فورم کا اجلاس، ملکی چیلنجز اور حل پر غور

Spread the love

لوئیر دیر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی شعبہ مسلم پروفیشنلز فورم پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی سیکرٹریٹ تیمرگرہ میں ضلع لوئر دیر کے پروفیشنلز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسکی صدارت محترم رفیع اللہ صدر پروفیشنلز کے پی کے کررہے تھے اجلاس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما انجنیئر حارث ڈار نے ملکی حالات، درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ضلع لوئر دیر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں پروفیشنلز نے شرکت کی۔ شرکاء نے موجودہ قومی اور بین الاقوامی چیلنجز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران موجودہ مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جن میں خصوصاً معاشی استحکام، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔مسلم پروفیشنلز فورم پاکستان کے نمائندگان نے عزم کیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button