دیر پائین: ٹمبر سمگلروں اور غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کاروائی

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے زیرنگرانی بابکرے ، رباط اور خال میں ٹمبر سمگلروں اور غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کاروائی۔ یہ علاقے کئی سالوں سے نو گو ایریا تصور کئیے جاتے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ٹمبر بحق سرکار ضبط۔ ٹمبر سمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والے گودام سیل۔ ٹمبر سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے احکامات کی روشنی میں دوسرے سب ڈویژن اور دور دراز علاقوں میں فارسٹ اور دیر لیویز کے مشترکہ چیک پوسٹ قائیم کئی گئی ہیں۔
جنگلات قومی اثاثہ ہیں اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button