تیمرگرہ: جے یو ائی کا جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار کی حمایت فیصلہ

Spread the love

تیمرگرہ (بیورو رپورٹ) 25 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جے یوائی نے تحصیل چیئرمین بلامبٹ الیکشن میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار عمران الدین ایڈ وکیٹ کی حمایت کا اصولی فیصلہ کرلیا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیاجائیگا اس سلسلے میں زرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا ایک نمائندہ سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان کی قیادت میں جے یوائی کی قیادت سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں سیاسی جماعتوں کے مشران نے تحصیل کونسل بلامبٹ کے چیئرمین الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کی وفد جے یوائی سے درخواست کی کہ وہ اپنے امیدوار ان کی حق میں دستبردار کرائے جے یوائی کی قیادت نے ان کا شکریہ اداکیا اور اتحاد کرنے کا اصولی فیصلہ پر اتفاق کرلیا،اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ذمہ دار نے بتایاکہ جے یوائی نے ان سے اتحاد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تاہم اتحاد کا اعلان مشتر کہ پریس کانفرنس میں کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button