پی ایم ہیلتھ کمپلیکس چک شہزاد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی عمارت کا افتتاح

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن افتخار علی شلوانی نے پی ایم ہیلتھ کمپلیکس چک شہزاد کے اندر واقع ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP) کی اپ گریڈ شدہ عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔

پی ایم ہیلتھ کمپلیکس چک شہزاد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی عمارت کا افتتاح

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف اور دیگر حکام نے سیکرٹری کا استقبال کیا اور پراجیکٹ کے بارے میں انکو بریفننگ دی۔ بریفنگ کے دوران سیکرٹری افتخار علی شلوانی کو نئی اپ گریڈ شدہ عمارت کی پیشرفت اور خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

انہیں بتایا گیا کہ نئی عمارت میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے جدید شمسی توانائی کا نظام موجود ہے۔ سکریٹری نے اس ماحول دوست اقدام کی ستائش کی اور ڈیولپمنٹ کے تمام پہلوؤں میں ماحول دوست طریقے اختیار کرنےکی اہمیت پر زور دیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد افتخار علی شلوانی نے عمارت کے اندر موجود مختلف دفتری سہولیات کا مکمل معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button