نو تعینات ڈی ایس پی سرکل ایس ایچ او کے ھمراہ بونیر پریس کلب کا دورہ

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
نو تعینات ڈی ایس پی سرکل ڈگر امجد علی خان کا ایس ایچ او تھانہ ڈگر خالد خان کے ھمراہ بونیر پریس کلب کا دورہ خیر سگالی۔باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات ۔جرائم کے خاتمے اور معاشرے کے اصلاح کے لئے اپس میں تعاون پر اتفاق رائے۔ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر نے صحافیوں کے ساتھ اپنے پہلے ملاقات میں صحافیوں کو معاشرے کے لئے اہم ستون قرار دیتے ہوئے کیا کہ پولیس اور پریس معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے اور اصلاح کے لئے یکساں کردار ادا کررہے ہیں اور مذید کہا ہے کہ انکی بونیر میں پہلی پوسٹنگ ہے لیکن دل سے بونیر کے عوام کے لئے قدر کے جزبات رکھتے ہیں اور انکی کوشش ہوگی کہ پریس کو ساتھ لے کر معاشرے کی اصلاح کے لئے ملکر کردار ادا کریں اور امید ظاہر کی ہے کہ بونیر کے صحافی پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے اور جرائم کے روک تھام اور معاشرے کے اصلاح کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔بونیر پریس کلب کے صحافیوں نے انے والے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور یقین دلایا کہ وہ جرائم کے روک تھام اور معاشرے کی اصلاح کے لئے پولیس کے مثبت کردار کو سامنے لائیں گے اور مثبت سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button