باجوڑ: نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ باجوڑ پہنچنے پر ایس۔پی انویسٹی گیشن باجوڑ نوید اقبال اور دیگر پولیس آفسران نے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں طور غنڈئی چیک پوسٹ پر خوش آمدید کہا گیا۔چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی، یادگار پر پھول چڑھائے، پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے سینئر پولیس آفسران کیساتھ مختصر تعارفی نشست کے دوران مختلف اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔دوسری جانب ضلع باجوڑ کے ترکھانی واتمانخیل قبائل کے مشران نے سجاد احمد کی بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ مشران نے امید ظاہر کی کہ ڈی پی او باجوڑ جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button