
ضلع دیر پائین میں 40سے زائد نادار طلباء نے محکمہ یوتھ افیئر کے زیر اہتمام مختلف کورسز کی تر بیت مکمل کرلی،تر بیت کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اس سلسلے میں الازہر کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے پر نسپل ڈاکٹر نجیب اللہ پر نسپل الازہر کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جاوید اقبال کے علاوہ دیگر مہمانوں نے شرکت کی،اس موقع پر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے دیر پائین کے غریب اور مستحق طلباء کے لیے تین ماہ موبائل ریپرنگ شارٹ کورس مکمل کرنے والے نادار 40طلباء میں سر ٹیفکیٹس تقسیم /ڈپلومہ تقسیم کی گئی اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ پروفیشنل اور ٹیکنیکل سکلز پر دسترس حاصل کرنی چاہیے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے انھوں نے کہاکہ طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دیں اور فارغ اوقات میں ٹیکنیکل سکلز اور مختلف ووکیشنل شارٹ کورسز میں حصہ لیں جو کہ مستقبل میں ان کے لیے کارآمد ثابت ہونگے،اس موقع پر یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیے. طلباء نے سکلز ڈویلپمنٹ کورس کے اہتمام پر یوتھ آفس دیر لوئر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلباء اور طالبات کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے سکلز ڈویلپمنٹ کورسز کا اہتمام کرنا چاہیے۔