بونیر: 1 مارچ سے 30 اپریل تک جاری داخلہ مہم

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر افتخارالغنی نے گمبت ریگا میں بچی کو داخلہ اور مفت کتب دے کر ضلع بھر میں 1 مارچ سے 30 اپریل تک جاری داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مرکزی تجارتی سواڑی بازار سواڑی تک اگاہی واک کی قیادت کی ۔
واک میں اے ڈی ای او ایس ڈی ای اوز اے ایس ڈی ای اوز ھیڈ ماسٹرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی۔واک کے شرکاء نے ھاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ تعلیم سب کا حق ہے۔ علم حاصل کرنا عبادت ہے۔ اپنے بچوں کو سرکاری سکول داخل کرائیں۔
واک کے شرکاء نے تعلیم بچوں کا حق ہے کے فلک شگاف نعرے لگائیں اور سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں کے مسافروں اس پاس کے دکانداروں اور بازاروں میں موجود والدین والدین تک اپنا پیغام موثر طریقے سے پہنچایا۔
اس موقع پر اے ڈی او افتخار الغنی نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ سرکاری سکولوں میں کوالیفائیڈ اساتذہ کرام پڑھاتے ہیں اور سکولوں میں اچھا ماحول تربیت کے ساتھ بجلی پانی پنکھا کے سہولیات دستیاب ہیں اور داخلہ مہم کو کامیاب بنانے زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کرانے کے لئے موسم بہار کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کرام سکول میں موجود ہوتے ہیں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال اور اس سے اپر عمر کے بچوں کو قریبی سرکاری سکول میں داخل کرائیں اور بچوں کو انکا حق تعلیم حق حصول علم دینے میں اپنا فریضہ ادا کریں اور ان کو مستقبل میں اپنے لئے گھر خاندان گاوں علاقہ پاکستان اور پوری انسانیت کے لئے کار امد اور ذمدار فرد بنائیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی تشکیل  ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button