
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب جان محمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیومن رایٹس اینڈ ریلیف) جناب طارق حسین کے زیرصدارت بارش / سیلاب کی نقصانات ، حفاظتی اقدامات کے حوالے سے میٹنگ۔
ہدایات
۔ تمام سٹیک ہولڈرز روڈ ، کلورٹس ، اور دوسرے نقصانات کے بارے میں رپورٹس بروقت روزانہ کے بنیاد پر شئیر کریں۔
۔ تمام سٹیک ہولڈر اپنے اپنے محکمہ سے متعلق فنڈز ، اور نقصانات بروقت روپورٹ کریں۔
۔ پی ۔ کے ۔ ایچ۔ اے ، این ۔ ایچ۔ اے ، سی اینڈ ڈبلیو اپنے اپنے روڈ ، پلوں ، کلورٹس کی رپورٹس بروقت ارسال کریں۔ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ روڈ سلائینڈنگ ، یا دوسرے نقصانات پر بروقت ایکشن لیں۔
۔ بارش / سیلاب کے دوران بجلی اور دوسرے انفراسٹریکچر کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کریں۔
۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیر لیویز کے تقریبا 50 جوانوں کو قدرتی افات ، آگ بجھانے ، ریسکیو اپریشن ، ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹرئینگ دی جائیگی۔ ریسکیو انچارج 1122 جناب ابرار احمد نے کہا کہ دیر لیویز سپاہیوں کے لسٹ مرتب کرکے مجھے دیں تاکہ دیر لیویز کے ٹرئینگ کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کیا جاسکیں۔
۔ ریسکیوں انچارج نے فورم کو بتایا کہ گوسم اور تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ افراد کی ریکیوری کے لئے خصوصی اپریشن جاری ہیں۔ اپریشن میں ضلع باجوڑ اور ملاکنڈ کی ریسکیو ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں افراد کی تفصیل ، ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کے ریسکیو انچارج کو بھیجی گئی ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں ہیں