تیمرگرہ: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا امتحانی ہالوں کا جائزہ

Spread the love

تیمرگرہ بیورو نیوز
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ثانی نے شروع ہونے والے میڑک کے امتحانات کے دوسرے دن چکدرہ کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے امتحانی ہالوں کے اچانک دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی ہالوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ خائستہ زمان بھی ہمراہ تھے،سیکرٹری بورڈ سعید احمد ثانی نے امیدواروں اور سپر وائزری سٹاف سے امتحانی ہالوں کے متعلق دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ امتحانات کوصاف اور شفاف انعقاد کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے پرنسپلز،ہیڈ ماسٹر ز اور ایس ایس اساتذہ پر مشتمل انسکپشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ امتحانی عملہ خلوص نیت اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیکر نقل کی روک تھام کرئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button