دیر: بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے میٹنگ

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر کے زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس شرینگل میں حالیہ بارش اور آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر شرینگل، ٹی ایم او شرینگل/کلکوٹ، تحصیلدار شرینگل بلال سید، تحصیلدار کلکوٹ آفسر جان،انجینئر پی کے ایچ اے، انجینئر سی اینڈ ڈبلیو، نمائند ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، ایس ایچ او شرینگل اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
اے سی شرینگل نے متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اپنے تمام تر مشینری اور دیگر موجود سہولیات کو بروئے کار لانے اور عوام کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی۔ اس کے علاؤہ محکمہ پی کے ایچ اے کو چکیاتن سے کمراٹ تک مین روڈ جبکہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے شرینگل/ کلکوٹ کو سب ڈویژن شرینگل کی تمام لنکس روڈز کو سلائیڈنگ سے مکمل طور پر صاف کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button