
زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر نے گرین یوتھ موومنٹ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاؤن سے موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا ہے جو تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہے گا.
نمائش میں تقریبا 60 سے زیادہ اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں جن میں پیٹونیا، پینسی، انٹرینم، وربینہ، میمولس، علیسم، کارنیشن اور گوڈیشیا پھول شامل ہیں۔ پھولوں کی نمائش نے ہر طرف رنگوں کی بہار پھیلا دی، جس کی خوشبو کی خوبصورت احساس نے سحر طاری کردیا. پھولوں سے سجے گلدستوں کی دلکشی نے ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جنہیں دیکھ کر دل کو فرحت اور روح کو تسکین مل رہی ہے، شرکاء نے پھولوں کی نمائش میں گہری دلچسپی لی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نوید اختر کے ہمراہ فیتا کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ایڈوکیٹ نوید اختر نے شعبہ ہارٹیکلچر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان پھولوں کی افزائش اور دورانیہ بڑھایا جائے اور پھولوں پر زیادہ سے زیادہ تحقیق کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریسرچ صرف ڈگریاں دینے کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دے۔ ڈاکٹر فضل واحد نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ان پھولوں پر مزید کام کررہے ہیں. انہوں نے شرکاء کو نمائش میں رکھے گئے پھولوں کی صلاحیتوں، فوائد اور اقسام کے بارے میں تفصیل بتایا.
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور شرکاء نے بہترین کارکردگی پر مالیوں کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، فیکلٹی ممبران ، انتظامی آفسران اور طلباء بھی موجود تھے. اس کے علاوہ گریٹر کیمپس اور باہر سے بھی پھولوں کی نمائش میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچے وقتا فوقتا پھولوں کو دیکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور شعبہ ہارٹیکلچر کی فیکلٹی اور انتظامیہ کی مہارت اور کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔