شرینگل: پولیس کی فوری اور بروقت کاروائی، ملزمان گرفتار

Spread the love

ڈسٹرکٹ رپورٹر ( نوائے دیر)
تھانہ شرینگل پولیس کی فوری اور بروقت کاروائی، دو فریقین کے مابین جاری جھگڑے کے دوران بامسلح اشخاص کو نہایت حکمت عملی سے قابو کر کے ملزمان کے قبضے سے 02 ضرب پستول، 05 عدد چارجرز اور 39 عدد کارتوس قبضہ پولیس، ملزمان گرفتار۔۔۔

دیگر کاروائیوں کے دوران قتل کے مقدمہ میں روپوش مجرم اشتہاری اور منشیات فروش سمیت 36 ملزمان گرفتار 02 ضرب بندوق اور ائس برآمد۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع دیر بالا میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز مختلف علاقہ جات میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ، مشکوک اشخاص کے خلاف کاروائی کی گئی۔ اسی طرح تھانہ شرینگل پولیس نے فوری اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو فریقین کے مابین جاری جھگڑے کے دوران بامسلح اشخاص کو نہایت حکمت عملی سے قابو کر کے ملزمان کے قبضے سے 02 ضرب پستول چیمبر لوڈ شدہ، 05 عدد چارجرز اور 39 عدد کارتوس قبضہ پولیس کیا جاکر ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ فوری اور بروقت کاروائی سے علاقے کو بڑی خون خرابے سے بچالیا گیا۔ اس کے علاوہ مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شرینگل پولیس نے قتل کے مقدمہ میں روپوش مجرم اشتہاری مسمی محمد حسن ولد نصیب خان ساکن گماڈنڈ شرینگل APO نمبر 2210 کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ جبکہ تھانہ گندیگار پولیس نے منشیات فروشوں/ موت کے سوداگروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو ائس سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ اس کے علاوہ تھانہ دیر سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ضرب بندوق برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button