بونیر: موضع چینہ میں گھریلوں تنازعہ پر باپ اور بیٹا قتل

Spread the love

بونیر( اے ار عابد سے) موضع چینہ میں باپ بیٹا گھریلوں تنازعہ پر اپنوں کے ھاتھوں قتل۔
گذشتہ روز باپ بیٹے کا افسوسناک قتل۔ جوان سال مراد اور والد ارشد کے قتل کی دعویداری چچازاد اشفاق احمد پر کی۔تھانہ سٹی سواڑی میں شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔
سٹی تھانہ سواڑی میں مقتول کے بیٹے شہزاد نے اپنے والد ارشد اور بھائی مراد کے قتل کی دعویداری چچا زاد بھائی اشفاق احمد پر کی ہے ۔

تھانہ سٹی پولیس سواڑی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او کی تصدیق
سثی تھانہ سواڑی میں مقتول کے بیٹے شہزاد نے اپنے درج رپورٹ میں بتایا ہے کہ سب خاندان ایک ہی چار دیواری کے اندر علحیدہ علحیدہ رہ رہے ہیں ۔گذشتہ روز بچوں کی لڑائی پر مقتول والد اور چچازاد اشفاق احمد کے مابین تکرار شروع ہوئی تو دوسرے چچا فضل اکبر اور چچی بیچ بچاؤ کے لیے آپہنچے ۔ اس دوران اشفاق احمد ولد فضل واحد نے پستول نکال کر فائرنگ شروع کی۔جس کے نتیجے میں والد ارشد حسین، برادرام مراد اور چچی مسمات (ش) لگ کر والد ام موقع پر جان بحق جبکہ برادر ام مراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔فائرنگ سے چچی زخمی ہوئی ۔رپورٹ کنندہ شہزاد نے وجہ عناد بچوں کی لڑائی بتائی ہے ۔تھانہ سٹی پولیس سواڑی نے مقتول کے بیٹے شہزاد کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button